Monday, May 6, 2024

بھارت نے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی ، شیخ رشید

بھارت نے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی ، شیخ رشید
September 1, 2019
 ننكانہ صاحب (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا بھارت نے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔ ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا بھارت یاد رکھے ہمارے پاس پاؤ آدھا پاؤ کے بھی بم ہیں۔ ہمیں پتہ ہے ایک انچ کا استعمال کرنا ہے کہ آدھے انچ کا استعمال کرنا ہے ۔ بھارت جس طرح کا ماحول بنائے گا ہم بھی اسی طرح کا ماحول بنائیں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا ہم جنگ نہیں چاہتے مگر مودی دہشت گرد ہے۔ کشمیر پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ بھارت مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے۔ اگر بھارت سے جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے خطاب میں کہا بابا گرونانک کا میلہ ہم بہت جوش خروش سے منائیں گے۔ عمران خان کی ساری توجہ سکھ بھائیوں کی درینہ خواہش کرتار پور یاترا پوری کرنے کی ہے۔ سکھ بھائیوں کو 550 سالہ بابا گرو نانک کے میلہ پر ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ بھارت اب تباہ ہونے جارہا ہے ، اس کی وجہ ہم نہیں وہ خود ہے۔