Sunday, May 19, 2024

بھارت نے مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیئے

بھارت نے مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیئے
December 28, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت نے نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

بھارت میں مسلمانوں کے بعد اب عیسائیوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے جاری ہیں، غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کی تمام اداروں کو غیرملکی فنڈز کے اکاؤنٹ کو آپریٹ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے چیریٹی کے بیرون ملک سے فنڈز کی وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کردیا۔ چیریٹی بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی ہے، چیریٹی کے ادارے یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریضوں کو مفت سہولیات میسر کرتے ہیں۔