Thursday, March 28, 2024

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 2 پاکستانی شہری رہا کردئیے

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 2 پاکستانی شہری رہا کردئیے
January 14, 2020
لاہور (92 نیوز) بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 2 پاکستانی شہری رہا کردئیے۔ دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق بھارت نے دونوں پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ سجاد حیدر نے 19 نومبر 2010 کو غلطی سے سرحد پار کرلی تھی۔ بلال نے 29 اگست 2018 کو لاہور کے قریب غلطی سےسرحد عبور کی تھی۔