Friday, April 26, 2024

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ایک اور پن بجلی منصوبہ شروع کر دیا

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ایک اور پن بجلی منصوبہ شروع کر دیا
June 18, 2015
لاہور(92نیوز)بھارت کی ایک اور چوری پکڑی گئی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوے دریائے چناب پر ایک اور پن بجلی منصوبے کی تعمیر شروع کر دی۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیرہماچل پردیش میں دریائے چناب پر پن بجلی منصوبے کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے۔ پانچ سو میگاواٹ  ٹا ٹا پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے دریائے چناب کا 10 لاکھ ایکڑ فٹ پانی رکے گا۔ سندہ طاس معاہدے کے تحت بھارت دریائے سندھ،دریائے چناب اور دریائے جہلم کے پانی پر مداخلت نہیں کر سکتا۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارتی خلاف ورزی پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں جن  کے باوجود بھارت پن بجلی منصوبے پر تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔