Thursday, April 18, 2024

بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
July 6, 2019
لیڈز (  ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ 2019 کا رنگا رنگ ایونٹ  جاری ہے ، بھارت نے اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا ، لنکن ٹائیگرز مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  264 رنز ہی بنا پائے  جسے بھارت نے 43.3 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر بآسانی پورا کرلیا۔ سری لنکا کی ٹیم ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی ، چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر اوپنر  اور کپتان دیمتھ کرونا رتنے بمرا کی گیند پر وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کو کیچ تھما  بیٹھے ۔ 40 کے مجموعی اسکور پر ساتھی اوپنر کوشال پریرا بھی بمرا کی گیند پر  دھونی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔ ٹاپ آرڈر  کوشال مینڈس   اور اوشکا فرنینڈس نے بھی دھونی کو کیچ تھمایا ، ان کی وکٹیں  جدیجا اور  پانڈے نے حاصل کیں۔ سری لنکا کے چار کھلاڑی 55 کے اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے ۔ مڈل آرڈر  انجلیو میتھیوز  اورلہروتھریمانے نے  پانچویں وکٹ کی شراکت میں 124 رنز بنائے ۔ میتھیوز نے 113 اور تھریمانے نے 53 رنز بنائے ۔ ڈی سلوا 29 اور ایشرو اڈانا ایک رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ بھارت نے 265 رنز   کے ہدف کا تعاقب  جارحانہ انداز سے کیا ، اوپنرز نے  189 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔  کے ایل راہول  نے 111 اور روہت شرما نے 103 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ریشب پنت چار رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ کپتان ویرات کوہلی  34 اور مڈل آرڈر ہردیک پانڈے 7 اسکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔