Wednesday, April 24, 2024

بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پراپنی عوام کوبے وقوف بنایا:وزیردفاع

بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پراپنی عوام کوبے وقوف بنایا:وزیردفاع
January 16, 2017
اسلام آباد(92نیوز) وزیر دفاع نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ بھارت نے جولائی سے دسمبرتک ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کی 330 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں  پاک فوج نے بھارت کی بزدلانہ حملوں کا  ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے خواجہ آصف کہتے ہیں کہ بھارت مذاکرات کا سلسلہ بند کرکے ٹینشن جاری رکھنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان بالا کو بتایا کہ بھارت نے جولائی سے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی 290 اور ورکنگ بائونڈری کی 40 مرتبہ خلاف ورزیاں ہوئیں اس دوران 40 سویلین شہید جبکہ 138 زخمی ہوئے پاک آرمی نے ہمیشہ بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے بارڈر پر سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی ناکام ہوا۔ ان کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے تحریک آزادی درست سمت جاری ہے۔ تحریک آزادی مقامی تحریک ہے جسے بھارت دہشت گردی کی تحریک سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس وقت تحریک کا علم نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہوں۔ بھارت  گفت وشنید کا سلسلہ بند کرنے کے لیے ٹینشن جاری رکھنا چاہتا ہے۔ وزیردفاع  نے ایوان میں آپریشن ضرب عضب میں کامیابی کا بھی ذکر کیا۔ کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔