Tuesday, April 23, 2024

بھارت نے ستلج میں پانی چھوڑ دیا

بھارت نے ستلج میں پانی چھوڑ دیا
July 17, 2019
پاکپتن( ویب ڈیسک )بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈاسنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر ہیڈ گنڈاسنگھ والا کے مقام پرپانی کی  سطح ساڑھے 11 فٹ بلند ہوگئی جس میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔