Tuesday, April 16, 2024

بھارت نے سارک ریگولیٹرز اجلاس میں شرکت سے بھی انکار کردیا

بھارت نے سارک ریگولیٹرز اجلاس میں شرکت سے بھی انکار کردیا
September 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بھارتی ہر فورم سے بھاگنے لگے بھارت نے سارک توانائی ریگولیٹرز اجلاس میں شرکت سے بھی انکار کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی مودی سرکار نے اقوام متحدہ میں سبکی سے بچنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں اپنے فوجیوں کو مارنے کا ڈرامہ رچایا اس کا بہانہ بنا کر بھارت اب ہر فورم پر دنیا کا سامنا کرنے سے بھاگنے لگا ہے۔ سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے مودی نے انکار کیا تو چیلے کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔ سارک توانائی ریگولیٹرز اجلاس میں بھی شرکت سے انکار کر دیا۔ سارک توانائی ریگولیٹرز اجلاس کل اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس کی سربراہی چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کر رہے ہیں۔ بھارت جنگی جنون میں اتنا بدمست ہے کہ اسے پاکستان کی سربراہی ایک آنکھ نہ بھائی نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سارک توانائی اجلاس میں نیپال، پاکستان، سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش اور بھوٹان شرکت کریں گے۔ افغانستان نے بھی اپنے نام نہاد حلیف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ توانائی اجلاس میں سارک ممالک کے درمیان توانائی کی پیداوار، طلب اور رسد کے معاملات زیر غور آئیں گے اور سارک کونسل آف ایکسپرٹس کے ٹی او آرز بھی طے کیے جائیں گے۔