Friday, April 26, 2024

بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں باسٹھ رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں باسٹھ رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی
July 12, 2015
ہرارے(92نیوز)بھارت نے زمبابوے کو دوسر ے ون  ڈے میچ میں  باسٹھ  رنز  سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹ پر دو سو اکہتر رنز بنائے۔ مرلی وجے بہتر اور راہانے تریسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کے میڈزیوا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم انچاسویں  اوور میں دو سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کے بھوبھنیشور کمار نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہربھجن، کلکرنی، پٹیل اور بینی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔