Saturday, May 11, 2024

بھارت نے ریاست جونا گڑھ پر غیرقانونی قبضہ کیا ، محمد جہانگیر جانجی

بھارت نے ریاست جونا گڑھ پر غیرقانونی قبضہ کیا ، محمد جہانگیر جانجی
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر جانجی نے کہا بھارت نے ریاست جونا گڑھ پر غیرقانونی قبضہ کیا۔ اس اقدام کو قبول کیا ہے نہ ہی کریں گے۔

نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی نے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کیمینارا سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریاست جوناگڑھ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خانجی نے کہا 1947 میں ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ان کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔ اب یہ عَلَم ریاست جوناگڑھ کے نوجوانوں کو اٹھانا ہو گا۔

نواب آف جونا گڑھ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی ریاست پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔