Thursday, April 18, 2024

بھارت نے جونیئرہاکی ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا

بھارت نے جونیئرہاکی ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا
November 29, 2016

نئی دہلی(92نیوز)بھارت سفارتی دہشتگردی پر اتر آیا۔ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم  کے کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ قومی ٹیم کو جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانا تھا۔

تفصیلات کےمطابق مودی سرکار کی انتہا پسندی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی۔ آٹھ دسمبر سے لکھنؤ میں شروع ہونیوالے جونیئرورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی ہاکی بورڈ نے بھی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حکومت سے چپ سادھ لی۔ ادھر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بھارتی صدر نریندرباٹرا نے بھی اس معاملے میں پاکستان کی کوئی مدد نہیں کی ۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اس اہم ایونٹ میں پاکستان کی شرکت نہ ہونے پر ملائشین ٹیم کو دعوت دے دی ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے  ہاکی کی عالمی تنظیم کے فیصلے پر مایوسی کا اظہا ر کیا ہے ۔بھارتی سرکار کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی ٹیم جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے گیارہوں ایڈیشن میں شرکت سے محروم ہوگئی ہے  جرمنی کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔