Friday, April 26, 2024

بھارت نے تارے زمین پر ، ہم نے طیارے زمین پر بنائی ، فیاض الحسن چوہان

بھارت نے تارے زمین پر ، ہم نے طیارے زمین پر بنائی ، فیاض الحسن چوہان
March 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت نے  تارے زمین پر ،ہم نے  طیارے زمین پر بنائی جو کہ بھارت کو  ہمیشہ یاد رہے گی ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پاکستان نے صرف سات دنوں میں اپنا لوہا منوالیا ، ابھی تو صرف ٹریلر چلایا ہے ، مودی نے جنگی جنون میں اپنی انتخابی مہم کا بیڑا غرق کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سارا بھارت اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کو گالیاں دے رہا ہے۔