Friday, May 17, 2024

بھارت نے اپنے جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا

بھارت نے اپنے جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا
August 3, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت نے اپنے جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا ۔ پاکستان نے آج کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی۔

بھارت نے روائتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے اپنے جاسوس کلبوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے بھارتی حکومت نے قونصلر رسائی کے معاملے پر پاکستانی پیشکش پر ہی سوالات اٹھا دیے ۔ پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر شرائط بھی عائد کیں۔

‎عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی کے معاملے پر یکم اگست کو پاکستان نے پیشکش کی ۔ بھارت نے تصدیق اور پھر مشروط جواب بھی دے دیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے جاسوس تک تنہائی میں رسائی مانگی اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ قونصلر رسائی کسی خوف اور رکاوٹ کے بغیر فراہم کی جائے ۔

تجزیہ کار سمجھتے ہیں پاکستان نے پورے خلوص کیساتھ عالمی عدالتی فیصلے اور ویانا کنونشن برائے قونصلر امور 1963ء پر عملدرآمد کیا ۔ پاکستانی پیشکش پر بھارت فائدہ نہیں اٹھاتا تو ممکنہ طور پر ایک اہم موقع گنوا دے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے بھارتی فرمائش پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا ۔ قونصلر رسائی کیلیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہو گا ۔