Thursday, April 25, 2024

بھارت نے اٹھاسی ماہی گیر پاکستان کے حوالے کر دیے

بھارت نے اٹھاسی ماہی گیر پاکستان کے حوالے کر دیے
June 21, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے لیے ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے اٹھاسی پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے پاکستان نے پہل کرتے ہوئے ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیے۔ جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کی طرف سے رہا کرنے پر بھارت نے بھی سمندری حدود کی حلاف ورزی کرنے والے اٹھاسی پاکستانی ماہی گیروں کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔ رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیروں نے وطن واپس پہنچنے پراللہ کا شکر ادا کیا۔