Friday, April 26, 2024

بھارت نے امن اور مذاکرات کو اہمیت نہیں دی ، وزیر اعظم

بھارت نے امن اور مذاکرات کو اہمیت نہیں دی ، وزیر اعظم
August 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے امن اور مذاکرات کو اہمیت نہیں دی ، بہت باتیں کر لیں  بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ،  پاکستان کیخلاف مہم جوئی کیلئے بھارت کشمیر میں جعلی کارروائی کرسکتا ہےایسے میں  پاکستان جواب دینے پر مجبور ہو ۔ نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  بدقسمتی سے امن اور مذاکرات کی پیشکش کو اہمیت نہیں دی گئی،پاکستان اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کرسکتا ۔  عمران خان نے مودی کو ایک بار پھر فاشسٹ اور انتہا پسند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے80لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں ،خدشہ ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جائیگی ،پاکستان کیخلاف مہم جوئی کیلئے بھارت کشمیر میں جعلی کارروائی کرسکتا ہے ،اس پر پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوجائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ  دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہوں تو کچھ بھی ہوسکتا ہے،یہ پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔