Friday, April 26, 2024

بھارت نے آبی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے دریاؤں کا پانی روک لیا

بھارت نے آبی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے دریاؤں کا پانی روک لیا
March 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز )پاکستان کے قیام امن کیلئے اقدامات  کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ۔ بھارت  نے آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے دریاؤں کا پانی روک  لیا ۔ بھارت کی جانب سے  پاکستان میں دریائے سندھ کے کنارے بننے والے منصوبوں کے معائنے کیلئے آنے والی اپنی ٹیم کا دورہ بھی ملتوی کردیا ۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی حکام نے بغیرکوئی تاریخ بتائےدورہ پاکستان ملتوی کیا۔ ادھرحکام کاکہناہےکہ اب  یہ دورہ مارچ 2020میں ہی ممکن ہوگا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نےجنوری کےاختتام پربھارت میں دریائےچناب کےکنارےشروع کیے گئے منصوبوں کامعائنہ کیاتھا۔ ادھربھارت کی جانب سے آبی جارحیت بھی عروج پرہے۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک دیا۔ بھارتی وزیر برائے آبی ذخائر ارجُن میگھوال کاکہناہےکہ پاکستان بہنے والے پانی کو روک کر اسے ذخیرہ کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ پلوامہ حملے کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔

قائم مقام انڈس واٹر کمشنر پاکستان

دوسری جانب پاکستان کے قائم مقام انڈس واٹر کمشنر  نے کہا کہ اپنے حصے کے پانی کے معاملے پر چوکنا ہے ۔ سید مہر علی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کی تو سخت ایکشن لیں گے ۔ قائم مقام کمشنر انڈس واٹر کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت 137ملین ایکڑفٹ پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔