Thursday, March 28, 2024

بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگا دیا

بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگا دیا
June 16, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) چین کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ شروع ہو گئی ۔امریکی محصولات کے جواب میں بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیا، اب بھارت میں امریکی بادام بھی مہنگے ملیں گے اور سیب بھی۔ واشنگٹن نے بھارت سے خصوصی تجارتی ملک کا درجہ واپس لیا، جس کے جواب میں اب نئی دہلی بھی میدان میں آگیا ۔  بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کردیا۔ جن میں زرعی اشیا بھی شامل ہیں ۔ بھارت امریکی بادام درآمد کرنے والا سب سے بڑا اور سیب درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ بھارت کے سنٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کے مطابق اضافی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے، جس کے بعد بھارتی مارکیٹ میں امریکی مصنوعات کی قیمتیں ستر سے ایک سو بیس فیصد تک بڑھ جائیں گی۔ بھارت نے یہ اقدام 28 جون کو جاپان میں ہونے والی جی 20 کانفرنس سے پہلے اٹھایا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو رواں ماہ ہی بھارت کا دورہ بھی کررہے ہیں۔