Saturday, April 20, 2024

بھارت ، نیوزی لینڈمیچ میں سکھوں نے خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

بھارت ، نیوزی لینڈمیچ میں سکھوں نے خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا
July 10, 2019
مانچسٹر ( نیٹ نیوز ) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں سکھ شائقین نے گراؤنڈ میں خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، سکیورٹی نے باہر نکال دیا، پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ اولڈ ٹریفورڈ میں ورلڈ کپ 2019ء کے سلسلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں گراؤنڈ میں موجودسکھ شائقین نے خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔ مقامی سیکورٹی نے خالصتان کا جھنڈ اٹھائے اور 2020 ریفرنڈم کی ٹی شرٹ پہنے سکھوں کو اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ سے نکال دیا جنہیں بعد ازاں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ یاد رہے اس سے قبل ایجبسٹن میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بھی سکھوں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگا دیے تھے ۔