Friday, April 26, 2024

بھارت نہتے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر قتل کر رہا ہے ، امریکہ محکمہ خارجہ

بھارت نہتے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر قتل کر رہا ہے ، امریکہ محکمہ خارجہ
April 22, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دے کر قتل کررہی ہے ۔  دوسری جانب ضلع پلوامہ میں پرامن ریلی پر قابض فوج کی فائرنگ سے 3 مظاہرین زخمی ہوگئے   جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا اعتراف امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کرلیا ، جس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا۔ رپورٹ کےمطابق بھارتی فوج نہتے نوجوان کوغیرملکی دہشتگرد قرار دے کرقتل کررہی ہے ، جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ بھی یہاں پبلک سیفٹی کے نام سے نافذ کالے قانون کا بھی ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے ، جس کے تحت کسی بھی شخص کو پکڑ کر دو سال کیلئے بند کردیتی ہے ۔ مقبوضہ وادی اپنے بیٹوں کے بہیمانہ قتل اور بیٹیوں کی عصمت دری پر سوگوار ہوچکی ہے ، ضلع پلوامہ میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس پر قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 3 نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔