Thursday, April 25, 2024

بھارت نواز مسلم رہنما بھی آرٹیکل 370 کے خاتمے پر بول اٹھے

بھارت نواز مسلم رہنما بھی آرٹیکل 370 کے خاتمے پر بول اٹھے
August 5, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370  کوختم کرنے پر بھارت نواز مسلم رہنما بھی چپ نہ رہے سکے، فیصلے کو سیاہ اور غیر آئینی قرار دے دیا۔ مودی حکومت کے پاگل پن پر بھارت نواز  مسلم رہنما بھی چیخ اٹھے، کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد نے راجیہ سبھا میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کشمیر کیلئے کئی لوگوں نے قربانی دی، آج بھارت نے جمہوریت کا خون کردیا ہے۔

کشمیریوں کا بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے آج کے دن کو بھارتی جمہوریت کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے، اپنی ٹویٹ میں انھوں نے لکھا بھارتی حکومت نے ایک بار پھر کشمیریوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے،اس غیرقانونی اورغیرآئینی اقدام کی مخالفت کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، اپنے گھر میں نظر بند محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنا آڈٰیو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اب رابطے کایہی راستہ بچا ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے قابض ہے ، صدر آزاد کشمیر

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت کے اس فیصلے کو یک طرفہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام کے اس اعتماد کو دھوکہ دیا جو انہوں نے 1947 میں اس پر کیا تھا،، اس فیصلے کے دور رس اور خطرناک نتائج نکلیں گے۔