Wednesday, April 24, 2024

بھارت میں62 ویں نیشنل فلم ایوارڈکا اعلان

بھارت میں62 ویں نیشنل فلم ایوارڈکا اعلان
March 24, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں تین رکنی جیوری نے باسٹھ  ویں نیشنل فلم ایوارڈکا اعلان کردیا ۔ کوئین کو بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ دیا گیا اور بہترین بنگالی فلم کا ایوراڈ نربھا شٹو کو ملا ہے۔ مشہور، متاثر کن  اور  نیشنل آئی کون کو  بہتر انداز میں پیش کیے جانے والی  فلم کا قومی ایوارڈ  بائیو پک  میری کون کو  دیا گیا یہ ایوارڈز ایک تقریب میں بھارتی صدرکی جانب سے دئیے جائیں گے ۔ تاہم شیکسپئیر کے مشہور ٹریجڈی ڈرامہ  ہیملٹ سے اخذ کی گئی کہا نی پر مبنی فلم  ،حیدر ، جس نے  فلم کے ہر شعبہ میں بہت سے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں کو    بھارت کے قومی ایوارڈ  میں  یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔