Friday, May 10, 2024

بھارت میں یورینیم کی فروخت کے کاروبار پر تشویش، مکمل تحقیقات ہونی چائیے، دفتر خارجہ

بھارت میں یورینیم کی فروخت کے کاروبار پر تشویش، مکمل تحقیقات ہونی چائیے، دفتر خارجہ
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت میں یورینیم کی فروخت کے کاروبار پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے یورینیم برآمد ہوئی جو بہت تشویشناک بات ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل بھی بھارت سے7  کلو یورینیم برآمد ہوئی جو بہت تشویشناک بات ہے، بھارت کی بلیک مارکیٹ کے حوالے سے مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

 ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ، دیکھنا ہوگا یہ کن ہاتھوں میں جا رہا ہے اور اس سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، نیوکلیئر میٹریل کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے دنیا بھارت سے پوچھ گچھ کرے۔