Friday, March 29, 2024

بھارت میں ہولناک سیلاب،مشرقی ریاستوں میں تباہی مچادی

بھارت میں ہولناک سیلاب،مشرقی ریاستوں میں تباہی مچادی
July 23, 2020

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں ہولناک سیلاب نے  مشرقی ریاستوں میں تباہی مچادی ، صرف آسام میں 79 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہوچکی ہے۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی ، پانی کے خوفناک ریلوں اور مٹی کے تودوں نے ہر سو قیامت ڈھادی ہے ۔

مغربی بنگال،آسام اور بہار میں بپھرے دریاؤں نے جہاں ہزاروں دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لیا،، وہیں لوگوں کے مال مویشی، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی، سڑکیں اور پل بھی تباہ کردیئے ہیں۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے صرف آسام میں اسّی سے زائد ہلاکتیں رپورٹ

ہوچکی ہیں ، قدرتی آفت سے گیارہ نایاب گینڈوں سمیت ایک سو تیرہ جنگلی جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔