Thursday, April 18, 2024

بھارت میں ہندوؤں کی اعلیٰ ذات حسینی برہمن بھی غم حسین میں شریک

بھارت میں ہندوؤں کی اعلیٰ ذات حسینی برہمن بھی غم حسین میں شریک
October 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)امام حسین کی دین اسلام کی خاطر عظیم قربانی صرف عالم اسلام ہی یاد نہیں کرتا،کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو غم حسین مذہب سے بالا تر ہوکر مناتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے انتہا پسندوں کا چہرہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، مگر اسی بھارت کی زمین پر ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جو ہندووں کی اعلیٰ ذات برہمن سے تعلق رکھتے ہیں اور خود کو حسینی برہمن کہتے ہیں۔ حسینی برہمن اپنی تاریخی کتابوں کے حوالوں سے دعویٰ کرتے ہیں کہ میدان کربلا میں جہاں امام حسین کے 72 رشتہ داروں اور ساتھیوں نے حق کی خاطر جان دی ، وہیں ہند کی زمین سے راہب دت نامی برہمن اپنے سات بیٹوں کے ہمراہ امام عالی مقام کا ساتھ دینے پہنچا ، تاہم راہب دت کے میدان کربلا نواسہ رسول کے خون سے رنگین ہوچکا تھا۔ اپنےآباواجداد کی طرح آج بھی بھارت بالخصوص دہلی اور کشمیر میں ایسے کئی حسینی برہمن خاندان آباد ہیں جو عزاداری سید الشہدا کو اپنا مقصد حیات سمجھتے ہیں یونہی تو نہیں جوش ملیح آبادی نے کہا ، کیا صرف مسلمان کے پیارے ہیں حسین ، چراغ نوع بشر کے تارے ہیں حسین ،انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ،ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ۔