Sunday, September 8, 2024

بھارت میں ہندو انتہا پسندی کیخلاف بولنے  والی ایک اور آواز خاموش

بھارت میں ہندو انتہا پسندی کیخلاف بولنے  والی ایک اور آواز خاموش
September 6, 2017

بنگلورو (92 نیوز) بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور مودی سرکار کی پالیسیوں کیخلاف بولنے والی ایک اور آواز خاموش۔ سینئر بھارتی صحافی گوری لنکیش کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔

سینئر بھارتی صحافی اور انسانی حقوق کی رہنما گوری لنکیش کو نامعلوم افراد نے بنگلورو میں ان کے گھر میں گھس کر گولیاں ماریں۔ پولیس کے مطابق گوری لنکیش کو تین گولیاں لگیں۔

گوری لنکیش بنگلورو سے اپنا ویکلی اخبار نکالتی تھیں جس میں وہ بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی تھیں۔ انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کئی بار قتل کی دھمکیاں دی گئیں تاہم اسکے باوجود انہیں پولیس نے سکیورٹی فراہم نہیں کی۔

گوری لنکیش مختلف ٹی وی چینلز اور پبلک فورمز پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی آواز بلند کرتی تھیں۔ بھارتی صحافتی تنظیم کے مطابق بھارت میں  ایک سال کے اندر چالیس صحافیوں کو قتل کیا گیا۔