Saturday, May 18, 2024

بھارت میں ہندو انتہا پسند غنڈوں کا مسلم نوجوان کو پول سے باندھ کر تشدد

بھارت میں ہندو انتہا پسند غنڈوں کا مسلم نوجوان کو پول سے باندھ کر تشدد
March 27, 2019

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارت میں ہندو انتہا پسند غنڈوں نے مسلم نوجوان کو پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، زبردستی مذہب تبدیل کرانے کی کوشش بھی کی گئی ۔

بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر  تشدد اور انہیں ہراساں کیے جانے کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں  ،ایسا ہی ایک اور واقعہ  سامنے آیا ہے جو سیکولر بھارت  کا مکروو چہرہ بے نقاب کرتا ہے ۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند غنڈے  ایک مسلم نوجوان کو پول سے باندھ کر  تشدد کررہے ہیں ہندو مذہب کا نعرہ  لگانے پر مجبور کررہے ہیں ۔

مسلم نوجوان معافی کی دہائی دیتا ہے لیکن انتہا پسند ٹس سے مس نہیں ہوتے اور جبری طور پر مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

چند روز قبل گڑگاؤں میں بھی  ہندو بلوائیوں نے مسلم خاندان کے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے  نوجونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بھارت  کی وزیر خارجہ سشما سوراج ان واقعات پر  لب کشائی کریں گی یا پھر حسب روایت  کبوتر کی طرح  آنکھیں موند لیں گی ۔