Tuesday, April 16, 2024

بھارت میں ہاتھی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث خالی ہونے والی سڑکوں پر نکل آئے

بھارت میں ہاتھی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث خالی ہونے والی سڑکوں پر نکل آئے
April 5, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں ہاتھی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث خالی ہونے والی سڑکوں پر نکل آئے۔ خالی سڑک پر دندناتے پھرتے ہاتھیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارت میں کورونا کے باعث 21 دن کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے ۔ اس دوران ریاست کرناٹکا کے گاؤں کوڈاگو میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑکیں لوگوں سے خالی ہوئیں تو ہاتھیوں کا جھنڈ بڑے مزے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گیا۔ انکے ساتھ بچے بھی تھے ۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اسٹاف نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر لگائی تو ہر سو وائرل ہو گئی۔ بھارت میں اس وقت ایشیائی نسل کے ہاتھیوں کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے ،جو اکثر ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرتے رہتے ہیں۔