Sunday, September 8, 2024

بھارت میں گرفتار ہونے والا عثمان پاکستانی شہری نہیں ہے: نادرا نے بھارتی دعوے کی نفی کر دی

بھارت میں گرفتار ہونے والا عثمان پاکستانی شہری نہیں ہے: نادرا نے بھارتی دعوے کی نفی کر دی
August 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بھارت کی جانب سے عثمان خان نامی پاکستانی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بے بنیاد نکلا۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق بھارت میں گرفتار ہونے والا عثمان پاکستانی شہری نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک لڑکے کو گرفتار کر کے اس کی شناخت پاکستانی کے طور پر ظاہر کی اور اس کا نام بھی دوبار غلط بتایا۔ جب اس سلسلے میں نادرا سے مدد طلب کی گئی تو نادرا ریکارڈ کے مطابق عثمان خان نامی کوئی پاکستانی شہری بھارت میں نہیں ہے۔ بھارت نے ایک بےگناہ کشمیری کو پکڑ کردہشت گرد ظاہر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ جلد اس حوالے اپنا ردعمل ظاہر کریگی۔