Thursday, May 9, 2024

بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی ، چوبیس گھنٹے میں مزید چار ہزار دو سو افراد ہلاک

بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی ، چوبیس گھنٹے میں مزید چار ہزار دو سو افراد ہلاک
May 12, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید چار ہزار دو سو افراد ہلاک اور تین لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 4 سو اٹھائیس ہو گئی۔ لواحقین لاشیں جلانے کی بجائے دریا برد کرنے لگے ۔ دریائے گنگا سے اب تک 100 کے قریب لاشیں مل چکیں۔ بھارت کے ہمسایہ ملک نیپال میں بھی کورونا قہر ڈھانے لگا۔ یومیہ کیسز کی تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی۔

ادھر کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 16 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 33 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئیں۔

ایران میں مزید 307 اموات، 18 ہزار 133 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ ترکی میں 278 مریض کورونا کے باعث دم توڑ گئے، 14 ہزار497 نئےکیسز کی تصدیق ہوئی۔ ملائیشیا میں 22 متاثرین کورونا سے چل بسے، 3 ہزار 973 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں 13 اموات، 999 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ برطانیہ میں مزید 20 ہلاکتیں، 2 ہزار 474 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 13 کروڑ 78 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔