Tuesday, May 21, 2024

بھارت میں کورونا کی تیسری لہر سے چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار 209 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا کی تیسری لہر سے چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار 209 ہلاکتیں
May 21, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کی تیسری لہر سے اموات میں اضافہ ہو گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار 209 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

ایک روز میں مزید دو لاکھ 59 ہزار 269 سے زائد نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ مجموعی اموات دو لاکھ 91 ہزار 303 ہو گئیں۔ متاثرین بھی دو کروڑ 60 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئے۔

ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 34 لاکھ 39 ہزار 395 ہو گئیں۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 16 کروڑ 59 لاکھ 84 ہزار 605 ہو گئیں۔ کورونا کے 14 کروڑ 51 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہو گئے۔ امریکا میں 16 ہزار 535 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 390 مزید اموات ہوئیں۔ روس میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 232 نئے کیسز سامنے آئے اور  396 مزید اموات واقعی ہوئیں۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 7 افراد دم توڑ گئے۔

 اس کے علاوہ اٹلی میں خطرناک وائرس کورونا کے 5 ہزار 741 نئے کیسز آئے اور 164 مزید اموات ہو گئیں۔ جرمنی میں 4 ہزار 874 نئے کیسز ، 88 مزید اموات ہوئیں۔ اسپین میں 5 ہزار 733 نئے کیسز ، 33 مزید اموات ہوئیں۔ پولینڈ میں 2086 نئے کیسز ، 250 مزیداموات ہوئیں۔ ایران میں 12 ہزار 428 نئے کیسز ، 229 مزید اموات ہوئیں۔ میکسیکو میں 2 ہزار نئے کیسز ، 104 مزید اموات ہوئیں۔