Saturday, May 11, 2024

بھارت میں کورونا کا قہر جاری، مزید 2 ہزار 771 اموات، تین لاکھ 23 ہزار کیسز رپورٹ

بھارت میں کورونا کا قہر جاری، مزید 2 ہزار 771 اموات، تین لاکھ 23 ہزار کیسز رپورٹ
April 27, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 771 اموات کے ساتھ تین لاکھ 23 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انڈیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچنے کے قریب ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں انڈیا میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 23  ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ادھر مودی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی خراب صوتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد بھی طلب کی ہے۔