Wednesday, April 24, 2024

بھارت میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں 78 ہزار سات سو 61 کیسز سامنے آ گئے

بھارت میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں 78 ہزار سات سو 61 کیسز سامنے آ گئے
August 30, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاو تھم نہ سکا۔ ایک ہی دن میں 78 ہزار سات سو 61 کیسز سامنے آ گئے۔ یہ کسی بھی ملک میں ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 78 ہزار سات سو اکسٹھ مریض سامنے آگئے جو اب تک دنیا کے کسی ملک میں ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ  کیسز ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 35 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ بھارتی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید  948 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد تریسٹھ ہزار چار سو اٹھانوے ہو چکی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 302 ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ اب تک  8 لاکھ 45 ہزار 9 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔