Saturday, May 11, 2024

بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال بدتر ، 3 لاکھ چودہ ہزار مریض سامنے آ گئے

بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال بدتر ، 3 لاکھ چودہ ہزار مریض سامنے آ گئے
April 22, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال بد سے بدتر ہو گئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 3 لاکھ چودہ ہزار مریض سامنے آگئے۔

بھارت میں وائرس کی نئی قسم  کی آمد کے بعد صرف ایک مہینے میں کیسز کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ ساٹھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ دو ہزار ایک سو نئی ہلاکتوں کے ساتھ  مجموعی طور پرایک لاکھ چوراسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست مہاراشٹر میں  ناسک شہر کے ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن لیک ہونے سے کم از کم 22 کووڈ مریض ہلاک ہو گئے ۔ آکسیجن لیک ہونے کی وجہ سے تقریبا آدھے گھنٹے تک اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی معطل رہی۔

کورونا کے دباؤ کے باعث  دلی کے اسپتالوں میں بھی آکسیجن کی قلت ہو گئی۔ مدھیا پردیش کے اسپتالوں سے لوگوں نے اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کے لیے آکسیجن سلنڈر لوٹ لیے۔

ممبئی، نئی دہلی، ناگ پور اور اندور سمیت کئی شہروں کی سڑکوں پر سناٹا چھا گیا۔ ڈاکٹروں نے روتے ہوئے شہریوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔