Tuesday, April 23, 2024

بھارت میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 465 ہلاکتیں رپورٹ

بھارت میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 465 ہلاکتیں رپورٹ
May 25, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 465 ہلاکتیں ہوئیں۔

ایک روز میں مزید ایک لاکھ 94 ہزار 421  سے زائد  نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ مجموعی اموات تین لاکھ 7216 ہو گئیں ۔ متاثرین بھی دو کروڑ 69 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئے۔

ادھر عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 34 لاکھ87 ہزارتک جا پہنچیں۔ بھارت میں مزید 3 ہزار498 ہلاکتیں، 1 لاکھ 95 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 16 کروڑ80 لاکھ تک جا پہنچی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 14 کروڑ93 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے مزید 319 ہلاکتیں، 8 ہزار 406 نئے مریض سامنے آگئے۔ ایران میں مزید 251 اموات، 11 ہزار 5 افراد کورونا وائرس سےمتاثر ہوئے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے 178 مریض دم توڑ گئے۔ 7 ہزار523 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

انڈونیشیا میں کورونا سے مزید 127 اموات ، 5 ہزار 907 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ ملائیشیا میں کورونا سے 61 متاثرین چل بسے۔ 6 ہزار 509 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 16 کروڑ 78 لاکھ سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 14 کروڑ 90 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔