Tuesday, May 21, 2024

بھارت میں کورونا مزید 2900 زندگیاں نگل گیا

بھارت میں کورونا مزید 2900 زندگیاں نگل گیا
June 3, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا سے اموات میں کمی نہ آسکی۔ مہلک وائرس ایک روز میں مزید 2900 زندگیاں نگل گیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 37 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔ ایک روز میں11 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ امریکا 513، روس 394، ایران 161 اور ترکی میں 112 مریض چل بسے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ سے بڑھ گئی۔ صحت مند ہونے والوں کی تعداد بھی 15 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

ادھر فرانس نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر عمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ بارہ سے اٹھارہ عمر کے بچوں کے لیے انسداد کورونا ویکسی مہم کا آغاز 15 جون سے ہو گا۔ فرانسیسی وزارت صحت کے مطابق بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔