Saturday, May 18, 2024

بھارت میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ تین ہزار 982 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ تین ہزار 982 ہلاکتیں
May 6, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا سے المیہ جنم لینے لگا۔ کیسز اور اموات میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ تین ہزار 982 ہلاکتیں ہوئیں۔

وبا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں بستروں اور آکسیجن کی قلت ابھی بھی  برقرار ہے۔ بہت سے لوگ بستر اور آکسیجن کے انتظار میں ایمبولینسز اور پارکنگ میں موجود کاروں میں ہی دم توڑنے لگے۔ ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج ایمبولینسز میں کرنا شروع کر دیا۔

مردہ خانوں اور شمشان گھاٹوں پر بھی دباؤ کم نہ ہو سکا۔ لوگ اجتماعی تدفین پر مجبور ہیں۔ رضا کار تنظیمیں سوگواروں کی مدد کیلئے خدمات دینے لگیں۔

بھارت بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار لاکھ بارہ ہزار چھ سو اٹھارہ نئے کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ ریکارڈ تین ہزارنو سو بیاسی مریض دم توڑ گئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد دو کروڑ دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔