Thursday, May 9, 2024

بھارت میں کورونا سے مزید 3 ہزار افراد ہلاک، پونے تین لاکھ نئے مریض سامنے آگئے

بھارت میں کورونا سے مزید 3 ہزار افراد ہلاک، پونے تین لاکھ نئے مریض سامنے آگئے
May 14, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید پونے تین لاکھ مریض سامنے آگئے جبکہ تین ہزار سے زیادہ جان سے گئے۔

بھارت میں کورونا کی تازہ لہر نے نظام صحت کو مفلوج کرکے رکھ دیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور سیکڑوں افراد بستر کے انتظار میں فٹ پاتھ پر ہی آکسیجن سلنڈر لگائے منتظر رہے۔

آکسیجن کی قلت نے اس لہر کو مزید ہولناک بنادیا اور ہلاکتوں کی تعداد نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔