Thursday, May 9, 2024

بھارت میں کورونا سے تباہی کی داستانیں رقم ، تین لاکھ چھیاسی ہزار 829 کیس رپورٹ

بھارت میں کورونا سے تباہی کی داستانیں رقم ، تین لاکھ چھیاسی ہزار 829 کیس رپورٹ
April 30, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ تین لاکھ چھیاسی ہزار 829 کیس رپورٹ ہوئے۔

بھارت میں کورونا سے تباہی کی داستانیں رقم ہو گئیں۔ یومیہ کیسز کا ایک اور المناک عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔ ایک روز میں تین ہزار 501 متاثرین ہلاک ہوئے۔

امریکا نے نئی دہلی کےلیے امدادی سامان کا اعلان کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے بھارت کو 10 کروڑ ڈالر کی میڈیکل سپلائز بھیج رہے ہیں۔ امریکی امداد آج سے بھارت پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ امدادی سامان میں ایک ہزار آکسیجن سلنڈر، ڈیڑھ کروڑ این 95 ماسک شامل ہیں۔ بھارت کو ایک کروڑ ریپڈ ٹیسٹ بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ ایسٹرزینیکا ویکسین کی تیاری کیلئے سپلائز کا اپنا آرڈر بھارت کو منتقل کر دیا ہے۔ خام مال سے بھارت ویکسین کی 2 کروڑ ڈوز تیار کر سکے گا۔