Friday, May 17, 2024

بھارت میں کورونا سے تباہی ، پاکستان نے مدد کی پیش کش کر دی

بھارت میں کورونا سے تباہی ، پاکستان نے مدد کی پیش کش کر دی
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت میں کورونا سے تباہی پر پاکستان نے مدد کی پیش کش کر دی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے بھارت اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ مثبت جواب آیا تو مدد کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقدام حالیہ وبائی صورتحال میں بھارتی عوام کیساتھ بطور اظہار یکجہتی ہے۔ پاکستان بھارت کو وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان فراہم کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان، بھارت حکام امداد کی جلد فراہمی کیلئے امور طے کر سکتے ہیں۔ وباء سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید تعاون کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیں گے۔