Friday, May 17, 2024

بھارت میں کورونا سے اموات کا نیا ریکارڈ ، ایک دن میں 4 ہزار 194 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا سے اموات کا نیا ریکارڈ ، ایک دن میں 4 ہزار 194 ہلاکتیں
May 8, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ پہلی بار ایک دن میں 4 ہزار 194 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

 مزید 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ طبی سہولیات ناپید، اسپتالوں میں بستر ہیں نہ آکسیجن میسر ہے۔ وینٹی لیٹرز بھی کم پڑ گئے۔

 ادھر دنیا بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں مزید ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ہلاکتیں 32 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ برازیل 2217 اور امریکا میں 768 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 75 لاکھ سے بڑھ گئی۔

ادھر برطانیہ نے ترکی ،نیپال اور مالدیپ کو بھی ریڈ لسٹ کر دیا۔ پاکستان سے ترکی دس روز گزار کر برطانیہ جانے والوں کو بھی قرنطینہ کرنا ہو گا۔