Thursday, May 9, 2024

بھارت میں کورونا سے 898 ہلاکتیں ، 61 ہزار نئے کیس رپورٹ

بھارت میں کورونا سے 898 ہلاکتیں ، 61 ہزار نئے کیس رپورٹ
June 15, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ بھارت میں کورونا سے 898 ہلاکتیں اور 61 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

دنیا میں کورونا سے مجموعی اموات 38 لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ روس میں مزید 371 ، انڈونیشیا 237 ، ایران میں 119 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 17 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں 16 کروڑ 12 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

برطانیہ نے کورونا پابندیوں میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اقدامات نہ کئے تو کورونا سے مزید ہزاروں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔