Sunday, May 12, 2024

بھارت میں کوئی قانون نہیں بچا،ملک چھوڑ دیا جائے ، بھارتی سپریم کورٹ

بھارت میں کوئی قانون نہیں بچا،ملک چھوڑ دیا جائے ، بھارتی سپریم کورٹ
February 18, 2020
نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مودی کے بھارت  کو جنگل راج قرار دے دیا، سپریم کورٹ کے جج ارون کمار مشرا نے مودی حکومت کو چارج شیٹ کردیا۔ ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے۔بھارت میں کوئی قانون ہی نہیں بچا بہتر ہے اس ملک کو چھوڑ دیا جائے،جسٹس ارون مشرا  نے مزید کہا  کہ وہ اس بات پر قائل ہیں کہ اس ملک میں رہنا ہی نہیں چاہیے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے جج نے کہا بھارت میں جو ماحول بن چکا ہے ان حالات میں اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، بہتر یہی ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کو ہی ختم کردیا جائے۔ جسٹس ارون مشرا  نے اظہار بے بسی کرتے ہوئے کہا بھارت میں عدالت کا حکم نہیں مانا جاتا یہاں دولت کی طاقت بہت زیادہ ہے۔اس ملک میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔