Tuesday, April 23, 2024

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 32 ویں روز بھی جاری

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 32 ویں روز بھی جاری
December 27, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج 32 ویں روز بھی جاری ہے۔ موسم کی سختیوں کے باوجود کسانوں کے حوصلے برقرار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے سنگھو اور ٹکری بارڈرز پر ہزاروں کسان شدید سردی کے باوجود بیٹھے ہوئے ہیں اور متنازعہ قوانین کے خاتمے تک جانے سے انکاری ہیں۔

نریندر مودی کے ریڈیو خطاب کے دوران کسانوں نے تھالیاں بجا کر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے دہلی کے سنگھو بارڈر، پنجاب اور ہریانہ میں کیے گئے۔

امرتسر شہر میں بھی لوگ کسانوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے اور مارچ کیا۔ مظاہرین نے مودی حکومت سے متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ہندوتوا کے پجاری مظاہروں سے خوف زدہ ہو کر چھوٹی حرکتوں پر اتر آئے۔ کسانوں کے نمایاں رہنما راکیش ٹکیٹ کو فون پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔