Friday, March 29, 2024

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 30 ویں روز میں داخل

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 30 ویں روز میں داخل
December 25, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج 30 ویں روز میں داخل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے دہلی کی سرحدوں پر سکیورٹی فورسز بھی تعینات کر دی۔  کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے امریکا کے 7 اراکین کانگریس نے مائیک پومپیو کو خط لکھ دیا۔ خط لکھنے والوں میں بھارتی نژاد امریکی کانگریس خاتون پرمیلا جیاپال بھی شامل ہیں۔

اراکین کانگریس نے خط میں امریکی وزیر خارجہ سے اپنے بھارتی ہم منصب سے کسانوں کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ خط کے متن میں کہا گیا احتجاج سے بہت سارے بھارتی نژاد امریکی شہری براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ بھارتی نژاد امریکی شہریوں کی پنجاب میں آبائی زمینیں اور خاندان آباد ہیں۔ بھارتی نژاد امریکی شہری اپنے خاندان والوں کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔