Friday, April 19, 2024

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 26 ویں روز بھی جاری

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 26 ویں روز بھی جاری
December 21, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج 26 ویں روز بھی جاری ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کسان دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید سردی کے باوجود کسانوں کا عزم برقرار ہے۔ کسان آج سے بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ کسانوں نے مودی کے ریڈیو خطاب کے دوران تھالیاں بجانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ کسان رہنما کا کہنا ہے ہم مودی کے من کی بات سن کر تھک گئے ہیں۔ مودی ہمارے من کی بات کب سنیں گے۔