Friday, April 26, 2024

بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر آگئے

بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر آگئے
November 28, 2016

 نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بڑے شہروں میں دو دن کے لیے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق نوٹوں کی تبدیلی کافیصلہ مودی سرکارکےگلےپڑگیا ملک بھرمیں ہنگامےپھوٹ پڑے ، اپوزیشن جماعتوں ن مودی کی ’’ مالیاتی ایمرجنسی کےخلاف  پیر اور منگل کو ہڑتال کی کال دی جس پرمختلف ریاستوں میں   لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئےجس سےنظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ کلکتہ میں بھی  بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیاجس کی قیادت وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نےکی۔ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی نے مودی کا پتلا جلایا۔جبکہ احتجاج کی وجہ سے بہار میں ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔

تامل ناڈو میں چنائی پولیس نے اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا مقبوضہ کشمیر میں بھی احتجاج کرنے پر کانگریسی قیادت کو گرفتارکرلیاگیا۔