Saturday, April 27, 2024

بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل ووٹنگ ختم ، ایگزٹ پولز جاری ‏

بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل ووٹنگ ختم ، ایگزٹ پولز جاری ‏
May 20, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل ووٹنگ  ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پولز جاری کردیئے گئے  جن میں  نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل لوک سبھا انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد  مختلف  چینلز کی جانب سے ایگزٹ پولز  جاری کیے گئے ہیں ۔ ان ایگزٹ پولز کے مطابق  حکمران جماعت بی جے پی کی زیر قیادت بننے والا  اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 280 سے  315 کے درمیان نشستیں جیت سکتا ہے ۔اس کے برعکس کانگریس اور اُس کی اتحادی جماعتیں 130 نشستیں حاصل کرسکتی  ہیںَ۔ پولز کے مطابق  ریاست  اتر پردیش میں بی جے پی کو بھاری شکست کا امکان  ہے جہاں  سے  اُس نے 2014 کے انتخابات میں 71 نشستیں جیتی تھیں۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جمعرات سےشروع ہوگا اور ابتدائی نتائج اسی روز متوقع ہيں۔بھارت میں عام انتخابات کا سلسلہ چھ ہفتوں پر محیط تھا جس میں 90کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔