Thursday, April 25, 2024

بھارت میں پیاز بیچنے والوں کو جان کے لالے پڑ گئے

بھارت میں پیاز بیچنے والوں کو جان کے لالے پڑ گئے
November 30, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں پیاز بیچنے والوں کو جان کے لالے پڑ گئے ، کئی ریاستوں میں لوٹ مار کے بعد ریاست بہار میں سرکاری ملازموں نے عوامی اشتعال سے خوفزدہ ہو کر پیاز بیچتے وقت ہیلمٹ پہننا شروع کر دیے ۔ بھارت میں پیازوں کی کمی کیا ہوئی کہ چاروں طرف کھلبلی مچ گئی ، جہاں قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں وہیں عوام کا غم و غصہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ریاست بہار میں تو اسٹیٹ کاپوریٹو مارکیٹنگ یونین لمیٹڈ کے پیاز بیچنے والے ملازمین اس قدر خوفزدہ ہو چکے ہیں کہ انہوں نے ہیلمٹ پہننے شروع کر دیے ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ عوام ان پر پتھراؤ کر سکتے ہیں۔ عوام کو بہار اسٹیٹ کاپوریٹو مارکیٹنگ یونین لمیٹڈ کے موبائل آؤٹ لیٹس سے 35 روپے کلو پیاز خریدنے کے لیے لمبی قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتطار کرنا پڑ رہا ہے۔ کھانوں کے ذائقے میں پیاز کا اہم کردار ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے فصلوں کی تباہی نے بھارت میں پیاز کی قیمت کو آسمان تک پہنچا دیا ہے۔گزشتہ روز پیاز چوری ہونے کےواقعات بھی رپورٹ ہوئے۔