Tuesday, April 23, 2024

بھارت میں پھنسے 150 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بھارت میں پھنسے 150 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
May 27, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وباء کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 150 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں میں اپنے عزیز واقارب کو ملنے گئے ہوئے تھےجو لاک ڈاون کی وجہ سے  وہیں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ کورونا وباء کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، 150 سے زائد پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے ہیں۔ پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں میں اپنے عزیز واقارب کو ملنے گئے ہوئے تھے جو لاک ڈاون کی وجہ سے وہیں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے ان پاکستانیوں کی واپسی کے لئے خصوصی کوششیں کیں۔ وطن واپس پہنچنے والوں نے پاکستانی حکومت اور پاکستانی سفارتحانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ پاک بھارت سرحد پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی طور پر کھولی گئی تھی، پاکستانی بھارت کی مختلف ریاستوں پنجاب، اترپردیش، گجرات، مدھیا پردیش، راجستھان اور دلی گئے ہوئے تھے۔