Friday, April 26, 2024

بھارت میں پھنسے 150 سے زائد پاکستانی اٹاری بارڈر پہنچ گئے

بھارت میں پھنسے 150 سے زائد پاکستانی اٹاری بارڈر پہنچ گئے
May 27, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں پھنسے 150 سے زائد پاکستانی اٹاری بارڈر پہنچ گئے۔ امیگریشن کا عمل مکمل ہونے پر واہگہ کے راستے وطن آئیں گے۔ سب کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستانی شہری چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیا پردیش، پنجاب میں پھنس گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ راجھستان، اتر پردیش، اترا کھنڈ اور نئی دہلی میں بھی پاکستانی محصور ہو گئے تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی کاوشوں سے 20 مارچ کو بھی 400 پاکستانی وطن واپس پہنچے تھے۔ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔